ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / عدالت نے جموں و کشمیر پولیس کو ڈپٹی انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی 

عدالت نے جموں و کشمیر پولیس کو ڈپٹی انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی 

Fri, 29 Jul 2016 18:43:53    S.O. News Service

سری نگر ، 29؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )شہر کی عدالت نے ایس ایس پی سر ی نگرکوہدایت دی ہے کہ وہ گزشتہ 10جولائی کو شہر کے تینگ پورہ علاقے میں ایک نوجوان کے قتل کے سلسلے میں24گھنٹے کے اندرپولیس ڈپٹی انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرے ۔سری نگر کے چیف عدالتی مجسٹریٹ مسرت شاہین نے اپنے کل کے حکم میں کہاکہ سری نگر کے ایس ایس پی کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔وہ اس عدالت کی 18؍جولائی 2016کی ہدایات پر عمل کریں اور 24گھنٹوں کے اندر ایف آئی کی کاپی دائر کریں۔چیف عدالتی مجسٹریٹ(سی جی ایم)نے کہا کہ ایسا نہ کئے جانے پر سری نگر کے ایس ایس پی کو وجہ بتاؤ نوٹس کے جواب میں ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونا پڑے گا اور یہ بتانا پڑے گا کہ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے؟سی جی ایم نے 18؍جولائی کو سری نگر کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کو پولیس ڈپٹی انسپکٹر یاسر قادری اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی تھی ۔سی جی ایم نے یہ ہدایت 10؍جولائی کو باٹمالو کے تینگ پورہ میں مارے گئے شبیر احمد میر کے والد کی طرف سے دائردرخواست کی بنیاد پر دی تھی ۔


Share: